مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-575
تاریخ اجراء: 20رجب المرجب 1443ھ/22فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیابعدوصال
ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دیدار جاگتی آنکھوں سے ہو سکتا ہے
؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں ، ہمارے پیارے
نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دیدار
جاگتی آنکھوں سے ممکن ہے اور کئی بزرگانِ دین رحمۃ اللہ
علیہم کو حُضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کا بیداری کی حالت میں دیدار ہوا ہے ، جیسا
کہ علامہ جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ
کو 75 بار جاگتی آنکھوں سے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کا دیدار ہوا ۔ سیدی اعلی حضرت ، امامِ
اہلِسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ جب دوسری بار
مدینہ منورہ حاضر ہوئے توآپ علیہ الرحمۃ کوبھی سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جاگتی
آنکھوں سے دیدار ہوا ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مزارات اولیاء پر چادرچڑھانے کا حکم
کیا پہلے پیرکے انتقال کےبعد مرید دوسرے پیر سے مرید ہوسکتا ہے؟
غیر نبی کے ساتھ ”علیہ السلام“لکھنے کاحکم؟
اللہ تعالی کو سلام بھجوانا کیسا ہے؟
بزرگوں کےنام پرجانور کھلے چھوڑنا کیسا ہے؟
میت ،چہلم اور نیاز کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کووسیلہ بنانا کیسا؟
اگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان سے میلاد شریف کی محافل منعقد کر کے یومِ ولادت منانا ثابت نہیں تو کیا ایسا کرنا ناجائز ہوگا؟