مجیب:
محمد
سجاد عطاری
مدنی
فتوی
نمبر: Web-728
تاریخ اجراء:01ربیع الثانی 1444 ھ/28 اکتوبر 2022 ء
دارالافتاء
اہلسنت
(دعوت
اسلامی)
سوال
کسی
ولی اللہ کے
مزار پر جاکر
یوں کہنا کہ
میں آپ سے
بیعت ہوتا ہوں
، کیا
اس طرح کہنے
سے میں صاحبِ
مزار بزرگ کا
مرید ہوجاؤں
گا؟
بِسْمِ
اللہِ
الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ
الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ
اَللّٰھُمَّ
ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
پوچھی
گئی صورت کے
مطابق کسی
بزرگ کے مزار
پر جاکر
ان سے یہ کہہ
دینے سے
کہ ’’ میں آپ
سے بیعت ہوتا
ہوں‘‘ آپ ان
بزرگ کے
مرید نہیں
کہلائیں گے کہ
بیعت کا
معاملہ ظاہری زندگی
کے ساتھ خاص
ہے
۔البتہ اگر ان
بزرگ کے کسی
حیات خلیفہ
صاحب(جو صحیح العقیدہ
سنی ہوں، اپنی
ضرورت کے
مسائل جاننے
والے،یا ان
کو کتب
سے نکالنے پر
قادر ہوں، فاسقِ
معلن نہ ہوں
اور ان کا
سلسلہ حضور
صلی اللہ علیہ
وسلم سے جاملتا
ہو) سے بیعت ہوجانے
کی صورت میں امید ہے
کہ ان
بزرگ کی
ارادت
کا فیضان
نصیب ہوگا۔
یہ یاد
رہے! کہ جس پیر
صاحب
سے بیعت کرنی
ہے ، ان
میں مذکورہ
چار شرائط کا
پایا جانا
ضروری ہے
۔حتیٰ کہ اگر
کسی
پیر صاحب میں
مذکورہ چار
شرائط میں سے کوئی ایک
شرط بھی کم ہے
تو ان سے بیعت
ہونے
کی شریعت
مطہرہ
قطعاً اجازت
نہیں دیتی ۔
امام
ِاہلسنت، اعلیٰ حضرت
الشاہ
امام احمد رضا
خان رحمۃ اللہ
علیہ انہیں
شرائط کو بیان
کرتے ہوئے ارشاد
فرماتے ہیں :’’(1)شیخ
کا سلسلہ
باتصالِ صحیح
حضورِ اقدس
صلی اللہ علیہ
وسلم تک پہنچتا
ہو ،بیچ میں
منقطع نہ ہو
کہ منقطع کے
ذریعہ سے
اتصال نا ممکن
ہے۔ (2)شیخ سنی
العقیدہ ہو، بدمذہب
گمراہ کا
سلسلہ شیطان
تک پہنچے گا،نہ
کہ رسول اللہ
صلی اللہ
تعالی علیہ
وسلم تک۔۔(3)عالم
ہو ،اقول:علم
فقہ اسی کی
اپنی ضرورت کے
قابل کافی اور
لازم کہ
عقائدِاہلسنت
سے پورا واقف،کفر
و اسلام و
ضلالت وہدایت
کے فرق کا خوب
عارف ہو ،ورنہ
آج بد مذہب
نہیں،کل ہو
جائے گا۔۔(4)فاسقِ
معلن نہ ہو
،اقول: اس شرط
پر حصولِ
اتصال کا توقف
نہیں کہ مجرد
فسق باعثِ فسخ
نہیں مگر پیر
کی تعظیم لازم
ہے،اور فاسق
کی توہین واجب
ہے،دونوں کا
اجتماع باطل ہے۔‘‘(ملخصاً)
(فتاوی
رضویہ شریف ،جلد21،صفحہ505تا507،
رضا
فاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ
وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی
اللّٰہُ
تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
مزارات اولیاء پر چادرچڑھانے کا حکم
کیا پہلے پیرکے انتقال کےبعد مرید دوسرے پیر سے مرید ہوسکتا ہے؟
غیر نبی کے ساتھ ”علیہ السلام“لکھنے کاحکم؟
اللہ تعالی کو سلام بھجوانا کیسا ہے؟
بزرگوں کےنام پرجانور کھلے چھوڑنا کیسا ہے؟
میت ،چہلم اور نیاز کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کووسیلہ بنانا کیسا؟
اگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان سے میلاد شریف کی محافل منعقد کر کے یومِ ولادت منانا ثابت نہیں تو کیا ایسا کرنا ناجائز ہوگا؟