مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1476
تاریخ اجراء: 01شعبان المعظم1445 ھ/12فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کسی بڑی عمر کے شخص کا انتقال
ہوجائے تو اس کے ایصالِ ثواب کے لئے چالیس دن تک ایک وقت کا
کھانا کسی غریب کو دیا جاتا ہے اور کوئی بچہ فوت ہوجائے
تو دودھ کسی غریب کو دیا جاتا ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا
یہ دینا شرعی اعتبار سے لازم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کسی کے انتقال پر چالیس دن تک کھانا دینا
یا بچے کے انتقال پر چالیس دن
تک دودھ دینا شرعا لازم نہیں البتہ انتقال کے بعد ایصال ثواب کے
لیے فقراء میں کھانا یا دودھ تقسیم کرنا یا کوئی
بھی نیک عمل کرکے ایصال ثواب کرنا جائز و مستحسن ہے یہ بڑے کے لیے بھی کیا
جاسکتا ہے اور بچے کے لیے بھی اوراس میں چالیس دن کی
بھی کوئی تخصیص نہیں ایصال ثواب کرنے والے کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ جتنا ایصال
ثواب کرنا چاہے کرسکتا ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مزارات اولیاء پر چادرچڑھانے کا حکم
کیا پہلے پیرکے انتقال کےبعد مرید دوسرے پیر سے مرید ہوسکتا ہے؟
غیر نبی کے ساتھ ”علیہ السلام“لکھنے کاحکم؟
اللہ تعالی کو سلام بھجوانا کیسا ہے؟
بزرگوں کےنام پرجانور کھلے چھوڑنا کیسا ہے؟
میت ،چہلم اور نیاز کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کووسیلہ بنانا کیسا؟
اگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان سے میلاد شریف کی محافل منعقد کر کے یومِ ولادت منانا ثابت نہیں تو کیا ایسا کرنا ناجائز ہوگا؟