مجیب: ابوالفیضان مولانا
عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر: WAT-621
تاریخ اجراء: 04شعبان المعظم 1443ھ/08مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیابغیروضوفاتحہ پڑھ
کرایصال ثواب کر سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قرآن پاک کوبغیر چھوئے بے وضو
(زبانی یادیکھ
کر)پڑھناجائزہے البتہ بہتر یہ ہے کہ با وضو حالت میں ہی
پڑھاجائے ۔اوراگرکسی نے بے وضویاباوضوقرآن پاک پڑھاتواس
کا ایصال ثواب کر سکتے ہیں۔بہارشریعت میں ہے
"بے وُضو کو قرآنِ مجید یا اس کی کسی آیت کا
چھونا حرام ہے۔ بے چھوئے زبانی یادیکھ کر پڑھے تو کوئی
حَرَج نہیں۔" (بہارشریعت،ج01 ،حصہ02،ص326،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
مزارات اولیاء پر چادرچڑھانے کا حکم
کیا پہلے پیرکے انتقال کےبعد مرید دوسرے پیر سے مرید ہوسکتا ہے؟
غیر نبی کے ساتھ ”علیہ السلام“لکھنے کاحکم؟
اللہ تعالی کو سلام بھجوانا کیسا ہے؟
بزرگوں کےنام پرجانور کھلے چھوڑنا کیسا ہے؟
میت ،چہلم اور نیاز کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کووسیلہ بنانا کیسا؟
اگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان سے میلاد شریف کی محافل منعقد کر کے یومِ ولادت منانا ثابت نہیں تو کیا ایسا کرنا ناجائز ہوگا؟