Bagair Wazu Fatiha Parh Kar Isal e Sawab Karna

بغیر وضو فاتحہ پڑھ کر ایصال ثواب کرنا

مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر: WAT-621

تاریخ اجراء: 04شعبان المعظم 1443ھ/08مارچ 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیابغیروضوفاتحہ پڑھ کرایصال ثواب کر سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   قرآن پاک کوبغیر چھوئے بے وضو (زبانی  یادیکھ کر)پڑھناجائزہے البتہ بہتر یہ ہے کہ با وضو حالت میں ہی پڑھاجائے ۔اوراگرکسی نے بے وضویاباوضوقرآن پاک پڑھاتواس کا ایصال ثواب کر سکتے ہیں۔بہارشریعت میں ہے "بے وُضو کو قرآنِ مجید یا اس کی کسی آیت کا چھونا حرام ہے۔ بے چھوئے زبانی یادیکھ کر پڑھے تو کوئی حَرَج نہیں۔"    (بہارشریعت،ج01 ،حصہ02،ص326،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم