مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1440
تاریخ اجراء:08شعبان المعظم1444 ھ/01مارچ2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک حدیث ہےجس کامفہوم ہےکہ تم
جب کبھی کسی ویرانےمیں جنگل وغیرہ میں پھنس
جاؤ اور کوئی مددکرنے والانہ ہو،تویوں کہو کہ اللہ کےبندوں ہماری
مددکرو،تونیک بندےتمہاری مددکریں گے۔اس حدیث
کاحوالہ چاہیے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
مجمع الزوائد میں ہے:"عن عتبة بن غزوان، عن نبي الله - صلى الله عليه وسلم
– قال:إذا أضل أحدكم شيئا، أو أراد عونا، وهو بأرض ليس بها أنيس فليقل: يا عباد
الله اعینونی فإن لله عبادا لا نراهم ۔وقد جرب ذلك۔"حضرت عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنی کوئی
چیز کھو بیٹھے یا مدد چاہے اور وہ ایسی جگہ ہو کہ
جہاں اس کا کوئی مدد گار بھی نہ ہو، تو اسے چاہیے کہ یوں
پکارے : اے اللہ کے بندو!
میری مدد کرو، یقینا ﷲ کے کچھ
ایسے بندے ہیں جنہیں ہم
دیکھ نہیں سکتے ۔۔۔اور یہ آزمودہ بات ہے۔ (مجمع
الزوائد،ج10،ص138،مطبوعہ:بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مزارات اولیاء پر چادرچڑھانے کا حکم
کیا پہلے پیرکے انتقال کےبعد مرید دوسرے پیر سے مرید ہوسکتا ہے؟
غیر نبی کے ساتھ ”علیہ السلام“لکھنے کاحکم؟
اللہ تعالی کو سلام بھجوانا کیسا ہے؟
بزرگوں کےنام پرجانور کھلے چھوڑنا کیسا ہے؟
میت ،چہلم اور نیاز کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کووسیلہ بنانا کیسا؟
اگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان سے میلاد شریف کی محافل منعقد کر کے یومِ ولادت منانا ثابت نہیں تو کیا ایسا کرنا ناجائز ہوگا؟