مُردہ جانور کی کھال بیچنا کیسا ؟ |
مجیب:مفتی علی اصغرصاحب مدظلہ العالی |
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ ستمبر 2018 |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لو گ مُردہ جا نور کی کھا ل اُتا ر کر بیچ دیتے ہیں ان کا کھا ل اُتا رنا اور اس کو بیچنا کیسا ؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
پوچھی گئی صورت میں کھا ل اُتار کر اگر دَبا غَت کے بعد بیچتے ہیں تو جا ئز ہے ورنہ جا ئز نہیں ہے۔اعلیٰ حضر ت امامِ اَہلِسنت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے سوا ل ہوا کہ کھا لِ مردہ کا بیچنا جا ئز ہے یا نہیں ؟اس کا جو اب کچھ یوں ارشاد فرمایا: ’’کھا ل اگر پکا کر یا دھو پ میں سکھا کر دباغت کر لی جا ئے تو بیچنا جا ئز ہے لِطَھَارَتِہٖ وَ حِلِّ الْاِنْتِفَاعِ (بسبب اس کی طہارت کے اور اس سے نفع کے حلا ل ہو نے کی وجہ سے) ورنہ حرام وباطل ہے لِاَنَّہٗ جُزْءُ مَیِّتٍ وَبَیْعُ الْمَیْتَۃِ بَاطِلٌ (اس لئے کہ وہ مردار کی جُز ہے اور مر دار کی بیع با طل ہے)۔‘‘(فتاوی رضو یہ،17/161) |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
گاہک سوٹ سینے کے لئے د ے جائے لیکن واپس نہ آئے تو درزی کیا کر ے؟
موبائل کمپنی سے ایڈوانس بیلنس حاصل کرنا کیسا؟
سودے میں قیمت طے کرنے کی اہمیت
جانداروں کی شکل والے کھلونوں کی خرید و فروخت
تصاویر والی اشیاء کی خرید و فروخت کا حکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کے بارے میں حکم
شرکتِ عمل میں کیا برابر کا وقت دینا ضروری ہے؟
کرایہ پر لی ہوئی چیز آگے کرایہ پردینا کیسا؟