فلموں اور گانوں کی سی ڈیز بیچنا کیسا؟

مجیب:مفتی علی اصغرصاحب مدظلہ العالی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ ستمبر 2018

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     جو لوگ سی ڈی اور ڈی وی ڈی سینٹر چلاتے ہیں جہاں فلموں اور گانوں پر مبنی مٹیریل بیچا جاتا ہے تو کیا یہ کاروبار ناجائز اور حرام ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     ایسا کاروبارکرنا،ناجائز و حرام اور ایسا کاروبار کرنے والا نارِ جہنم کا مستحق ہے اس کام میں گناہ پر معاونت ہے، اللہ ربُّ العزّت نے قرآنِ پاک میں گنا ہ پر معاونت سے ہمیں باز رہنے کا حکم دیا ہے۔ چنانچہ سورۂ مائدہ میں ہے:

وَلَاتَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ

ترجمۂ کنز الایمان: اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو۔(پ 6،المآئدۃ:2)

    ان لوگوں پر لازم ہے کہ اس حرام کام کو چھوڑ کر حلال ذریعہ ٔروزگار اپنائیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم