کیا پلاٹ خریدنے پر بھی کوئی عیب نکل سکتا ہے؟

مجیب:مفتی علی اصغرصاحب مدظلہ العالی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ جون 2018ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم نے ایک پلاٹ یہ کہہ کر بیچا کہ اس میں کوئی فالٹ (عیب) نہیں ہے اور بیعانہ بھی ہوگیا اس کے بعد پلاٹ میں کوئی فالٹ نکل آیا تو اس کوٹھیک کروانے کی ذمہ داری کس کی ہو گی؟  ہماری یاپھر خریدار کی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     پلاٹ میں عیب کی کئی صورتیں ہو سکتی ہیں مثلاً کاغذات میں کوئی پیپر کم  ہےیاپلاٹ خریدنے کے بعد پتا چلا کہ بیچنے والے کی فیملی نے کورٹ میں کیس کیا ہو ا ہےکہ یہ پلاٹ تو ہمارے والد کا ہے وراثت کا ہےاور ایک پارٹی نے بیچ دیا ہے یا پھر یہ کہہ کرپلاٹ بیچا گیاکہ یہ پلاٹ لیز کا ہے لیکن بعد میں پتا چلاکہ ابھی تک اس کی لیزنگ نہیں ہوئی ہے۔عیب کی تعریف ہی یہ ہے کہ جس کے پائے جانے پر تاجروں کے عرف میں اس چیز کی قیمت کم ہو جائے جیسا کہ کار کی خریداری میں اگر نمبر پلیٹ ڈپلیکیٹ ہو اور اصل گم ہو گئی ہو تو عام طور سے کم از کم پچاس ہزار قیمت کم ہو جاتی ہے ۔

     جب پلاٹ کو متعلقہ عیوب سے خالی کہہ کر بیچا گیا تھا لیکن بعد میں کوئی نقص نکلا ہے تو اب دو ہی صورتیں ہیں یا تو قبضہ دینے کا جو وقت مقرر ہوا تھا اس سے قبل بیچنے والا وہ خرابی دور کر دے اگر ایسا نہ ہواور قبضہ دینے کا وقت آجائے اور یہ نقص دور نہ ہو توایسی صورت میں خریدار یکطرفہ سودا کینسل کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم