مجیب: ابو الحسن جمیل احمد
غوری عطاری
فتوی نمبر:Web-850
تاریخ اجراء: 24جمادی الثانی1444 ھ /17 جنوری2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر وہ شخص گاہک کو چیز فروخت کرتے وقت یہ
کہہ دیتا ہے کہ اس چیز میں جتنے بھی عیب ہیں
میں ان سب سے بری ہوں، ابھی چیک کرلو بعد میں کوئی عیب نکلا
،تو میری کوئی ذمہ داری
نہیں ہوگی، تو اس طرح کرنا ،جائز ہے۔اب اگر خریدار اپنی
رضامندی سے وہ چیزخرید لیتا ہے، تو اسے کسی عیب
کی وجہ سے واپس کرنے کا حق نہیں رہے گا۔
بہار شریعت میں
ہے:”کوئی چیز بیع کی اور بائع نے کہدیا کہ میں
ہر عیب سے بری الذمہ ہوں ،یہ بیع صحیح ہے اور اس مبیع
کے واپس کرنے کا حق باقی نہیں رہتا۔ یوہیں اگر بائع
نے کہدیا کہ لینا ہو تو لو اس میں سو طرح کے عیب ہیں
یا یہ مٹی ہے یا اسے خوب دیکھ لو کیسی
بھی ہو میں واپس نہیں کروں گا یہ عیب سے براء ت
ہے۔جب ہر عیب سے براء ت کرلے تو جو عیب وقت عقد موجود ہے یا
عقد کے بعد قبضہ سے پہلے پیدا ہوا سب سے براء ت ہوگئی۔“ (بہار شریعت، جلد2،
حصہ 11، صفحہ688، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
آب ِزمزم کی خریدوفروخت جائز ہے ،یا نہیں ؟
پلاٹ خرید کر والد کے نام کردیا مگرابھی تک قبضہ نہیں دیا اب پلاٹ کس کی ملک ہے؟
جانوروں کی شکل والے کھلونے خریدنا بیچنا کیسا؟
جس دکاندار نے جمعہ کی نماز نہ پڑھی ہو اس سے خریداری کرنا کیسا ؟
جرمانے کی شرط کے ساتھ قسطوں پر خریداری کرنا کیسا؟
جس سے ادھار خریدا اسے آدھا نفع دینا کیسا ہے؟
گاڑی ادھار بیچ کر واپس خریدنا جائز ہے یانہیں؟
اوور بلنگ کرنا جائز ہے یا نہیں؟