مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1955
تاریخ اجراء: 17صفرالمظفر1445ھ /04ستمبر2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی دکاندار کے پاس پرانے ریٹ
کی چیز رکھی ہوئی ہو
اور ا س چیز کا ریٹ
بڑھ جائے تو کیا نئے ریٹ پر
وہ چیز بیچ سکتا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں ا س
صورت میں وہ دکاندارنئے ریٹ پر چیز بیچ سکتا ہے،کیونکہ
اس کی اپنی چیز ہے جتنے میں بیچنا چاہے بیچ
سکتا ہے ۔لیکن خیر خواہی کی نیت سے اسی
ریٹ پر دینا بہتر ہے ،جس طرح
آج کل مہنگائی کا بھی دور چل
رہا ہے ،مسلمانوں کی خیرخواہی کی نیت سے چیز
سستی دے گا تو نفع کیساتھ ثواب کا بھی حقدار ہو گا ۔
چنانچہ
فتاوی رضویہ میں سیدی اعلیٰ حضرت امامِ
اہلِ سنّت رحمۃ اللہ علیہ
لکھتے ہیں:”اپنے مال کا ہر شخص کو اختیارہے چاہے کوڑی کی
چیز ہزار روپیہ کو دے، مشتری کو غرض ہو لے ،نہ ہو نہ لے۔“ (فتاوی رضویہ ،ج17،ص98،رضا فاؤنڈیشن
،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
آب ِزمزم کی خریدوفروخت جائز ہے ،یا نہیں ؟
پلاٹ خرید کر والد کے نام کردیا مگرابھی تک قبضہ نہیں دیا اب پلاٹ کس کی ملک ہے؟
جانوروں کی شکل والے کھلونے خریدنا بیچنا کیسا؟
جس دکاندار نے جمعہ کی نماز نہ پڑھی ہو اس سے خریداری کرنا کیسا ؟
جرمانے کی شرط کے ساتھ قسطوں پر خریداری کرنا کیسا؟
جس سے ادھار خریدا اسے آدھا نفع دینا کیسا ہے؟
گاڑی ادھار بیچ کر واپس خریدنا جائز ہے یانہیں؟
اوور بلنگ کرنا جائز ہے یا نہیں؟