kiya Parindon Ki Kharid O Farokht Karna Aur Ghar Mein Rakhna Jaiz Hai ?

کیا پرندوں  کی خریدوفروخت کرنا اور گھر میں رکھنا جائز ہے؟

مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Pin:4913

تاریخ اجراء:07 صفرالمظفر1438ھ/08نومبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آج کل بازار سے مختلف قسم کے پرندے مثلاً رنگ برنگے طوطے ،چڑیاں اوراس طرح کے دیگر جانورملتے ہیں ،جن کو خرید کر لوگ گھروں میں پالتے  ہیں ،ایسے پرندوں کی خریدو فروخت اور انہیں گھروں میں رکھنے کا کیا حکم ہے،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟

سائل:محمد شاکر(راجہ بازار،راولپنڈی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     دریافت کی گئی صورت میں پرندوں کی خریدو فروخت جائز ہےاوراسی طرح انکو گھروں میں پالنا بھی بلا شبہ جائز ہے ،جبکہ انہیں ایذاء سے بچانے کے ساتھ ساتھ انکے دانہ ،پانی کا خاص خیال رکھا جائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم