مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1043
تاریخ اجراء:
23محرم الحرام1445 ھ/11اگست2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہم پانی کی
بوتل 12 روپے کی خریدتے اور 20 یا 25 روپے کی فروخت کرتے
ہیں، اسی طرح پانی میں لیموں نچوڑ کر بھی بیچتے
ہیں، کیا اس طرح پانی بیچنا
جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں آپ اگر جھوٹ
نہیں بولتے، دھوکہ نہیں دیتے تو آپ کا سادہ پانی یا لیموں والا پانی
بیچنا جائز ہے ۔ البتہ اگر کسی
مقام پر جھوٹ یا دھوکہ دہی وغیرہ شامل ہو مثلاً سادہ پانی
کو منرل واٹر کہہ کر بیچنا وغیرہ
، تو جھوٹ اور دھوکے کی وجہ سے ناجائز ہوگا۔
صدرالشریعہ مفتی امجد
علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :”وہ پانی
جس کو گھڑوں ، مٹکوں یا برتنوں میں محفوظ کردیا گیا ہو ،
اس کو بغیر اجازت ِ مالک کوئی
شخص صرف میں نہیں لاسکتااور اس پانی کو اس کا مالک بیع
بھی کرسکتاہے۔“(بھار
شریعت، جلد 3، صفحہ 667،مکتبۃ المدینہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
آب ِزمزم کی خریدوفروخت جائز ہے ،یا نہیں ؟
پلاٹ خرید کر والد کے نام کردیا مگرابھی تک قبضہ نہیں دیا اب پلاٹ کس کی ملک ہے؟
جانوروں کی شکل والے کھلونے خریدنا بیچنا کیسا؟
جس دکاندار نے جمعہ کی نماز نہ پڑھی ہو اس سے خریداری کرنا کیسا ؟
جرمانے کی شرط کے ساتھ قسطوں پر خریداری کرنا کیسا؟
جس سے ادھار خریدا اسے آدھا نفع دینا کیسا ہے؟
گاڑی ادھار بیچ کر واپس خریدنا جائز ہے یانہیں؟
اوور بلنگ کرنا جائز ہے یا نہیں؟