Mobile Aur Charger sale Aur Mobile Ki Repairing Karna

موبائل ، چارجر بیچنا اور موبائل کی ریپئرنگ کرنا

مجیب:  فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-361

تاریخ اجراء:       21ذو القعدۃ الحرام1443 ھ  /21 جون2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   موبائل ، چارجر وغیرہ بیچنا اور اجرت کے بدلےموبائل کی رپیئرنگ کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   موبائل ، اور اس کے لوازمات، مثلاً چارجر بیٹری وغیرہ،  شرعی اصولوں کے مطابق خریدنااوربیچنا،جائزہے ، یونہی موبائل ریپئرکرنابھی جائزہے ،اس کی اجرت لینے میں بھی شرعاً حرج نہیں جبکہ دھوکہ نہ دیاجائے اور کام وغیرہ کی اجرت معین کرلی جائے ، جہالت نہ رہے ۔ ہاں اگر کوئی آپ سے موبائل خرید کریاریپئرکرواکر غلط استعمال کرے گاتواس کا وبال خود اُسی شخص پرہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم