Kapre Ke Than Mein Kuch Kapra Ziada Ho Tu Us Ka Kya Karen ?

کپڑے کے تھان میں کچھ کپڑا زیادہ ہوتا ہے اس کا کیا کریں؟

مجیب: مفتی ابو محمد علی اصغر  عطاری  مدنی

تاریخ اجراء:     ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2023

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کپڑے کے تھان میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ بیس میٹر ہے یا پچیس میٹر ہے اسی کے حساب سے ہم اس کی پیمنٹ کرتے ہیں لیکن جب اس کی پیمائش کرتے ہیں تو اس میں سے آدھا یا پونا میٹر کپڑا زیادہ نکلتا ہے ، اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عموماً ایسا ہوتا ہے کہ کپڑا بیچنے والا جب ایک میٹر دو میٹر کپڑا کاٹتا ہے تو وہ تھوڑا تھوڑا کم ہوتا رہتا ہے اس لئے خریدار کی یہ ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ کچھ کپڑا زیادہ ڈالا جائے اس لئے فیکٹری والے کچھ زیادہ کپڑا رکھ کر پیکنگ کرتے ہیں لہٰذا اگر صورت حال ایسی ہی ہو کہ ان کی طرف سے زیادہ کپڑا ڈالنے کا عرف ہے تو عرف کے مطابق زیادہ کپڑا آپ کے لئے حلال ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : Kapra Kapda Than Ziada metre