جرمانے کی شرط کے ساتھ قسطوں پر خریداری کرنا کیسا؟ |
مجیب:مولانا عرفان صاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:6150 |
تاریخ اجراء:15صفرالمظفر1438ھ/16نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قسطوں پرچیزلیناکیساجبکہ قسط لیٹ ہونے کی صورت میں جرمانے کی شق بھی ہوتی ہواور جس کمپنی سے وہ چیزلی جارہی ہے جب تک قسطیں مکمل ادانہ کردی جائیں اس وقت تک وہ اس چیزکوخریدنے والے کے نام نہیں کرتی ۔ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
قسطوں کے کاروبارمیں اگریہ شرط رکھی جائے کہ قسط لیٹ ہونے کی صورت میں جرمانہ لازم ہوگاتواس طورپربیچنااورخریدناناجائزہےکہ یہ تعزیربالمال ہے اورتعزیربالمال منسوخ ہے اورمنسوخ پرعمل کرناناجائزوحرام ہے اوراگراس طرح عقدکرلیاتووہ عقدفاسدہےجس کوختم کرنالازم ہے کیونکہ اس شرط کانہ توعقدتقاضاکرتاہے اورنہ یہ عقدکے مناسب ہے اوراس میں بیچنے والے کافائدہ بھی ہے اورایسی شرط عقدکوفاسدکردیتی ہے اورعقدفاسد کاختم کرنالازم ہے ۔ رہی یہ بات کہ جب تک قسطیں مکمل ادانہ ہوجائیں کمپنی اس وقت تک چیزخریدارکے نام نہیں کرتی تویہ صورت ناجائزنہیں اورنہ اس سے عقدپرکوئی فرق پڑتاہےلہذااگرقسط لیٹ ہونے کی صورت میں جرمانہ لینے والی صورت ختم کردی جائے اوراس کے علاوہ کوئی اورناجائزشرط نہ ہوتوفقط اتنی بات سے کہ چیزکسٹمرکے نام قسطوں کی ادائیگی کے بعدکی جاتی ہے اس شرط سے عقدپرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
آب ِزمزم کی خریدوفروخت جائز ہے ،یا نہیں ؟
پلاٹ خرید کر والد کے نام کردیا مگرابھی تک قبضہ نہیں دیا اب پلاٹ کس کی ملک ہے؟
جانوروں کی شکل والے کھلونے خریدنا بیچنا کیسا؟
جس دکاندار نے جمعہ کی نماز نہ پڑھی ہو اس سے خریداری کرنا کیسا ؟
جس سے ادھار خریدا اسے آدھا نفع دینا کیسا ہے؟
گاڑی ادھار بیچ کر واپس خریدنا جائز ہے یانہیں؟
اوور بلنگ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
کیا پرندوں کی خریدوفروخت کرنا اور گھر میں رکھنا جائز ہے؟