Jin Tiles Par Hindu Devta Ki Tasveer Bani Ho Aesi Tiles Bechna Kaisa ?

جن ٹائلز پر ہندو دیوتا کی تصویر بنی ہوایسی ٹائلز بیچنا کیسا ؟

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-590

تاریخ اجراء:01ربیع الثانی1444 ھ  /28اکتوبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   زید ٹائلز (Tiles)کا کاروبار کرتا ہے۔ کچھ ٹائلز میں ہندو دیوتاؤں کی تصویر لگی ہوتی ہیں، جو صرف ہندو لوگ خریدتے ہیں، اس کا کاروبار حلال ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ٹائلز بیچنا جائز ہے۔ البتہ جن ٹائلز پر ہندو دیوتاؤں کی تصاویر چھپی ہوں انہیں بیچنا جائز نہیں۔ اگر انہیں مٹا کر علیحدہ کیا جاسکتا ہو تو علیحدہ کرنے کے بعد بیچا جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم