Gold Khareed Kar Mehnga Hone Par Bechna Kaisa

سونا خرید کر رکھنا اور مہنگا ہونے پر بیچ دینا

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری

فتوی نمبر:Web-482

تاریخ اجراء:       26محرم الحرام1444 ھ  /25اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   خواتین سونا خرید کر رکھ لیتی ہیں اور جب اس کی قیمت زیادہ ہوتی ہے تو بیچ دیتی ہیں۔ اگر قیمت کم ہوتی ہے، تو وہ سونا نہیں بیچتیں، پھر جب سونا  مہنگا ہوتا ہے تو اسے بیچ دیتی ہیں۔کیا سونے کا اس طرح کا کاروبار کرنا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں اپنی ملکیت کا سونا مہنگا ہونے پر بیچ دینا اور سستا ہونے کی صورت میں نہ بیچنا جائز ہے۔اپنی ملکیت کی چیز کوئی بیچے تو سستی بیچے خواہ مہنگی ہونے پر بیچے،جائز ہے جبکہ خرید و فروخت کی شرائط پائی جائیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم