فتوی نمبر:WAT-58
تاریخ اجراء:02صفر المظفر1443ھ/09ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں آن لائن چیزیں فروخت کرتا ہوں،میں نے جو لسٹ
میں چیزیں لگائی ہیں وہ میرے پاس تو
نہیں ہوتیں لیکن جب
مجھے آرڈر آتا ہے اس وقت چیز
خرید کر کسٹمر کو بیچ دیتا ہوں،تو اس طرح بیع کرنا درست
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر آپ خودچیزخریدنے سے پہلے کسٹمرسےخرید و فروخت کا
عقد(ایگریمنٹ) نہیں کرتے بلکہ کسٹمر صرف آرڈر دیتا ہےاور
آپ آرڈروصول کرنے کےبعدخود
چیزخریدکراس پرقبضہ کرکے،کسٹمرکوپہنچاتے ہیں اوراس پر
پیسے لے لیتےہیں تو
یہ بیع تعاطی ہے(یعنی باہمی لین
دین کرنے سے ہونے والی بیع ہے) جوکہ درست ہے ،لیکن
اگر آپ خودچیزخریدنے سے پہلے
ہی کسٹمرسے خرید و فروخت کا
عقد(ایگریمنٹ)کرلیتے ہیں
تو اب آپ کابیچنا درست نہیں ہے کیونکہ جب چیز بیچی
جائے تو ضروری ہے کہ بائع(بیچنے والا) اس چیز کا مالک ہو ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
آب ِزمزم کی خریدوفروخت جائز ہے ،یا نہیں ؟
پلاٹ خرید کر والد کے نام کردیا مگرابھی تک قبضہ نہیں دیا اب پلاٹ کس کی ملک ہے؟
جانوروں کی شکل والے کھلونے خریدنا بیچنا کیسا؟
جس دکاندار نے جمعہ کی نماز نہ پڑھی ہو اس سے خریداری کرنا کیسا ؟
جرمانے کی شرط کے ساتھ قسطوں پر خریداری کرنا کیسا؟
جس سے ادھار خریدا اسے آدھا نفع دینا کیسا ہے؟
گاڑی ادھار بیچ کر واپس خریدنا جائز ہے یانہیں؟
اوور بلنگ کرنا جائز ہے یا نہیں؟