آب ِزمزم کی خریدوفروخت جائز ہے ،یا نہیں ؟ |
مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:kan:11940-1 |
تاریخ اجراء:06محرم الحرام 1438 ھ/08اکتوبر 2016 ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ آب ِزمزم کی خریدوفروخت جائز ہے ،یا نہیں ؟ سائل:عبدالمالک(کلفٹن کراچی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
آب ِ زمزم کی خریدوفروخت جائز ہے۔پانی بھی مال ِ متقوم ہے ،ملک میں ہو ،اور سپرد کرنے پر قدرت بھی ہو تو اس کی خرید وفروخت بلاشبہ جائز ہے۔البتہ دريا،نہر کوئیں، وغیرہ کا مباح پانی جس پر ابھی قبضہ نہ کیا ہو بیچنا جائز نہیں ہوتاکہ وہ ابھی ملک میں نہیں اور بھر کر قبضہ کر لیاجائے تواسے فروخت کرنا بھی جائزہو جاتا ہے ۔یہی حکم زمزم شریف کا ہے کہ جب زمزم کو نل سے بھر لیا تو وہ بھرنے والے کی ملک ہوجاتا ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
پلاٹ خرید کر والد کے نام کردیا مگرابھی تک قبضہ نہیں دیا اب پلاٹ کس کی ملک ہے؟
جانوروں کی شکل والے کھلونے خریدنا بیچنا کیسا؟
جس دکاندار نے جمعہ کی نماز نہ پڑھی ہو اس سے خریداری کرنا کیسا ؟
جرمانے کی شرط کے ساتھ قسطوں پر خریداری کرنا کیسا؟
جس سے ادھار خریدا اسے آدھا نفع دینا کیسا ہے؟
گاڑی ادھار بیچ کر واپس خریدنا جائز ہے یانہیں؟
اوور بلنگ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
کیا پرندوں کی خریدوفروخت کرنا اور گھر میں رکھنا جائز ہے؟