مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1514
تاریخ اجراء: 28شعبان المعظم1444 ھ/21مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
انڈیا اس وقت
دار الحرب ہے یا دار الاسلام؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
انڈیااس وقت دارالاسلام ہی ہے ۔اسی
طرح کے ایک سوال کے جواب میں مجدد اعظم اعلی حضرت امام احمد رضا
خان رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ” ہندوستان دارالاسلام ہے دارالاسلام وہ ملک ہے کہ
فی الحال اس میں اسلامی
سلطنت ہو، یا اب نہیں تو پہلے
تھی، اور غیر مسلم بادشاہ نے اس میں شعائر اسلام مثل جمعہ و عیدین و
اذان و اقامت وجماعت باقی رکھے اور اگر شعائر کفر جاری کئے اور شعائر
اسلام یک لخت اٹھادئے اور اس میں
کوئی شخص امان اول پر باقی نہ رہا ، اور وہ جگہ چاروں طرف سےدارالاسلام سے گھری ہوئی نہیں تو دارالحرب ہوجائے گا، جب تک یہ تینوں شرطیں
جمع نہ ہوں کوئی دارالاسلام
دارالحرب نہیں ہوسکتا۔“(فتاوی رضویہ شریف، جلد17، صفحہ369، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قادیانیوں سے میل جول رکھنے کے احکام
کافر کے سلام کا جواب کس طرح دیا جائے؟
قادیانی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا،خوشی غمی میں شامل ہونا اور تعلقات رکھنے کا کیا حکم ہے؟
کرسچن کے ساتھ مسلمان کا دوستی کرنا اور کھانا کھانا
مرتد سے تحفہ لینا کیسا ؟
کافر کے لیے ایمان پرخاتمہ کی دعا کرنا
قادیانی کون ہے؟ قادیانی مذہب کیا ہے؟
قادیانیوں کی مصنوعات (Products) خریدنے کا حکم