Qadiani Ke Retire Hone Par Usay Farewell Party Dene Ka Hukum

 

قادیانی کے ریٹائر ہونے پر اسے پارٹی دینے کا حکم

مجیب:مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3116

تاریخ اجراء: 21ربیع الاول1446 ھ/25ستمبر2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مسئلہ یہ ہے کہ ہمارےساتھ ایک قادیانی ملازم ہے۔32 سال اس نے ہمارے ساتھ نوکری کی۔  اب وہ ریٹائر ہونے جا رہا ہے ،اس کو پارٹی دینی چاہیے یا نہیں؟ کیونکہ ہمارے پاس سے جب بھی کوئی ریٹائر ہو کر جاتا ہے،  اس کو پارٹی دی جاتی ہے۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   قادیانی شخص  کوپارٹی دینا حرام ہےکہ وہ کافر و مرتدہے۔ یہ اس غلیظ مذہب سے تعلق رکھتا ہے کہ جس میں مرزا غلام احمد کذاب مرتد کو نبی مانتے اور اس طرح کے کئی کفریات رکھتے ہیں۔ جب کہ مرتدوں کے ساتھ میل جول رکھنا، ان کے ساتھ کھانا پینا،  ان کی غمی خوشی میں شریک ہونا، غرض کسی طرح کا بھی تعلق رکھنا سب ناجائز و حرام ہے۔

   امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:”قادیانی مرتد ہیں، اُن کے ہاتھ نہ کچھ بیچاجائے، نہ اُن سے خریداجائے، اُن سے بات ہی کرنے کی اجازت نہیں۔ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں : "ایّاکم وایّاھم" اُن سے دُوربھاگو اورانہیں اپنے سے دور رکھو۔ (فتاوی رضویہ،ج 23،ص 598،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

   فتاوی مصطفویہ  میں ہے: ’’اس  (قادیانی )سے سلام ،کلام ، ربط، ضبط اس کے ساتھ کھانا ،پینا، راہ رسم رکھنا سب حرام ہے، قال اللہ تعالیٰ:﴿ وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴾۔‘‘(فتاوی مصطفویہ ، کتاب الصلاۃ، صفحہ 209 ، مطبوعہ شبیر برادرز،لاہور)

   نوٹ: اس حوالے سے دار الافتاء اہلسنت کے آفیشل پیج پر ایک سے زائد تفصیلی فتاوی موجود ہیں۔ تفصیل کے لیے ان کا مطالعہ فرمائیں۔لنک یہ ہیں:

https://www.fatwaqa.com/ur/fatawa/kafir-aur-murtad/mirza-qadiyani-kon-hai

https://www.fatwaqa.com/ur/fatawa/kafir-aur-murtad/qadianiyo-ke-sath-mil-kar-karobar-karna-kaisa

https://www.fatwaqa.com/ur/fatawa/kafir-aur-murtad/qadiani-ke-sath-uthna-baithna-khushi-ghami-mein-shamil-hona-aur-taluqat-rakhne-ka-kya-hukum-hai

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم