فتوی نمبر:WAT-3017
تاریخ اجراء: 23صفر المظفر1446 ھ/29اگست2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جو شخص اسلام چھوڑ کر قادیانیت اختیار کرے وہ بلاشبہ مرتد ہے لیکن جو پیدائشی قادیانی ہو یعنی قادیانی گھرانے میں پیدا ہوا ہو اور ساری زندگی قادیانیت پر ہی رہے اس شخص پر عام کافر کے احکام لاگو ہوں گے یا مرتد کے احکام لاگو ہوں گے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جو پیدائشی قادیانی ہو وہ بھی مرتد ہے کہ مرتد وہ ہے جو اسلام لانے کے بعد کافر ہوا یا اپنے آپ کومسلمان کہنے کے باوجودکفریہ عقیدہ رکھتاہواورقادیانی خواہ پیدائشی ہو،وہ بھی اپنے آپ کومسلمان کہتا ہے اورساتھ میں کفریہ عقیدہ رکھتاہے ، لہذاپیدائشی قادیانی بھی مرتد ہی ہے ،اوراس پرمرتدوالے احکام ہی لاگوہوں گے ۔
فتاوی رضویہ میں ہے "کافر مرتدوہ کہ کلمہ گو ہو کر کفر کرے اس کی بھی دو قسم ہیں :مجاہر ومنافق۔
مرتد مجاہر وہ کہ پہلے مسلمان تھا پھر علانیہ اسلام سے پھر گیا کلمہ اسلام کا منکر ہوگیا چاہے دہریہ ہوجائے یا مشرک یا مجوسی یا کتابی کچھ بھی ہو۔
مرتد منافق وہ کہ کلمہ اسلام اب بھی پڑھتا ہے اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتا ہے پھر اﷲ عزوجل یا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا کسی نبی کی توہین کرتا یا ضروریات دین میں سے کسی شئے کا منکر ہے، جیسے۔۔۔۔قادیانی، نیچری، چکڑالوی، جھوٹے صوفی کہ شریعت پر ہنستے ہیں، حکم دنیا میں سب سے بدتر مرتد ہیں۔"(فتاوی رضویہ،ج 14،ص 328،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:" کافر دو قسم ہے : اصلی ومرتد۔ اصلی وہ کہ ابتداء سے کافر ہے اور مرتد وہ کہ معاذ اللہ بعدِ اسلام کافر ہوا ،یا با وصف دعوی اسلام عقائد کفر رکھے۔"(فتاوی رضویہ،ج 9،ص 391،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قادیانیوں سے میل جول رکھنے کے احکام
کافر کے سلام کا جواب کس طرح دیا جائے؟
قادیانی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا،خوشی غمی میں شامل ہونا اور تعلقات رکھنے کا کیا حکم ہے؟
کرسچن کے ساتھ مسلمان کا دوستی کرنا اور کھانا کھانا
مرتد سے تحفہ لینا کیسا ؟
کافر کے لیے ایمان پرخاتمہ کی دعا کرنا
قادیانی کون ہے؟ قادیانی مذہب کیا ہے؟
قادیانیوں کی مصنوعات (Products) خریدنے کا حکم