مجیب:مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3197
تاریخ اجراء:14ربیع الثانی1446ھ/18اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا یہ کہنا درست ہے کہ اللہ تعالی اس بات پر قادر ہے کہ کفار و مشرکین کی مغفرت فرمادے جبکہ قرآن مجید میں اللہ پاک کے ارشاد کا مفہوم ہےکہ اللہ ہرگز مشرکین کی مغفرت نہیں فرمائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بلاشبہ اللہ پاک اس پر قادر تو ہے کہ کفار و مشرکین کی مغفرت فرما دے، لیکن اللہ پاک نے قرآن پاک میں واضح فیصلہ فرمادیا ہے کہ وہ مشرک کی مغفرت نہیں فرمائے گا تو اب ان کی مغفرت ہوناشرعا محال ہےیعنی کفارومشرکین کی مغفرت عقلاممکن بالذات اورشرعامحال بالغیرہے۔
فتاوی فیض الرسول میں ہے:”بیشک مغفرتِ مشرکین تحت قدرت باری تعالی ہے۔ شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول الدین میں ہے"اتفقت الامۃ ان اللہ تعالی لایغفر عن الکفر قطعاًوان جاز عقلا"(بحوالہ سبحن السبوح، ص82) لیکن ان کی مغفرت کا وقوع محال ہے،لقولہ تعالی"ان اللہ لایغفر ان یشرک بہ"حاصل یہ ہے کہ مغفرت مشرکین عقلاً ممکن بالذات اور شرعاً محال بالغیر ہے۔“(فتاوی فیض الرسول، ج1، ص2، شبیر برادرز، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قادیانیوں سے میل جول رکھنے کے احکام
کافر کے سلام کا جواب کس طرح دیا جائے؟
قادیانی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا،خوشی غمی میں شامل ہونا اور تعلقات رکھنے کا کیا حکم ہے؟
کرسچن کے ساتھ مسلمان کا دوستی کرنا اور کھانا کھانا
مرتد سے تحفہ لینا کیسا ؟
کافر کے لیے ایمان پرخاتمہ کی دعا کرنا
قادیانی کون ہے؟ قادیانی مذہب کیا ہے؟
قادیانیوں کی مصنوعات (Products) خریدنے کا حکم