Kuffar o Mushrikeen Ki Bakhshish Teht e Qudrat e Ilahi Hai Ya Nahi?

کفار و مشرکین کی بخشش تحتِ قدرتِ باری تعالی ہے یا نہیں؟

مجیب:مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3197

تاریخ اجراء:14ربیع الثانی1446ھ/18اکتوبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا یہ کہنا درست ہے کہ اللہ تعالی اس بات پر قادر ہے کہ کفار و مشرکین کی مغفرت فرمادے جبکہ قرآن  مجید میں اللہ پاک کے ارشاد کا مفہوم ہےکہ اللہ ہرگز مشرکین کی مغفرت نہیں فرمائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بلاشبہ اللہ پاک اس پر قادر تو ہے کہ کفار و مشرکین کی مغفرت فرما دے، لیکن اللہ پاک  نے قرآن پاک میں واضح فیصلہ فرمادیا ہے کہ وہ مشرک کی مغفرت نہیں فرمائے گا تو اب ان کی مغفرت   ہوناشرعا محال ہےیعنی کفارومشرکین کی مغفرت عقلاممکن بالذات اورشرعامحال بالغیرہے۔

   فتاوی فیض الرسول میں ہے:”بیشک مغفرتِ مشرکین تحت قدرت باری تعالی ہے۔ شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول الدین میں ہے"اتفقت الامۃ ان اللہ تعالی لایغفر عن الکفر قطعاًوان جاز عقلا"(بحوالہ سبحن السبوح، ص82) لیکن ان کی مغفرت کا وقوع محال ہے،لقولہ تعالی"ان اللہ لایغفر ان یشرک بہ"حاصل یہ ہے کہ مغفرت مشرکین عقلاً ممکن بالذات اور شرعاً محال بالغیر ہے۔“(فتاوی فیض الرسول، ج1، ص2، شبیر برادرز، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم