کافر کے سلام کا جواب کس طرح دیا جائے؟ |
مجیب: مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:6147 |
تاریخ اجراء:27صفرالمظفر1438ھ/28نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگرکافرسلام کرےتو اس کا جواب کس طرح دیا جائے ؟ اور اس میں ذمی وحربی کافر میں کچھ فرق ہے یا دونوں کا ایک حکم ہے؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
ہمارے زمانے میں تمام کفار حربی ہیں اور حربی کافر کو بلا خوفِ فتنہ جوابِ سلام دینے کی اجازت نہیں البتہ جواب نہ دینے میں اگرکسی فتنہ کا خوف ہو تو جواب دے سکتے ہیں مگر جواب میں الفاظ مروجہ جن میں نہ سلام ہو نہ اس کی تعظیم ،مثلا جناب ،صاحب یافقط ہاتھ ہلا دینا وغیرہ سے اگر کام چلتا ہوتوفقط اتنے الفاظ ہی کہے جائیں،ورنہ وہ اکیلاہوتوجوابافقط علیک یاوعلیک “کہہ دیں اوراگرزیادہ ہوں تو” علیکم“یا”وعلیکم“کہہ لیں اور اگر اسقدر پراقتصار میں بھی فتنے کا خوفِ صحیح ہوتو جوابا اس کے فرشتوں کی نیت سے وعلیکم السلام کہہ سکتے ہیں ۔ رہا ذمی کافر تواسے بلا خوف فتنہ بھی جواب سلام دینا چاہیے کہ اس کو جواب نہ دینے میں اسے ایذا دینا ہے اور ذمی کو ایذا دینا شرعا ممنوع ہے جبکہ جواب دینا احسان ہے اور ذمی پر احسان مستحب ہے البتہ اس کے جواب میں بھی وہ ہی الفاظ علیک یاوعلیک “اورزیادہ کے لئے” علیکم“یا”وعلیکم“ کہنے ہوں گے یا فر شتوں کی نیت سے پورا جواب بھی دے سکتے ہیں۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
قادیانیوں سے میل جول رکھنے کے احکام
قادیانی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا،خوشی غمی میں شامل ہونا اور تعلقات رکھنے کا کیا حکم ہے؟
کرسچن کے ساتھ مسلمان کا دوستی کرنا اور کھانا کھانا
مرتد سے تحفہ لینا کیسا ؟
کافر کے لیے ایمان پرخاتمہ کی دعا کرنا
قادیانی کون ہے؟ قادیانی مذہب کیا ہے؟
قادیانیوں کی مصنوعات (Products) خریدنے کا حکم
مسلمان کا قادیانیوں سے مفت اَدْویات (Medicine)لیناکیسا؟