Kafir Ke Liye Iman Par Khatima Ki Dua Karna Kaisa ?

کافر کے لیے ایمان پر خاتمہ کی دعا کرنا

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-509

تاریخ اجراء: 28 جمادی الاخری  1443ھ/01فروری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کسی کافر یامرتد کےلئے اس طرح دعاکرناکیساہے؟کہ اے اللہ :اس کاخاتمہ ایمان پر فرمانا۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

       اے اللہ اس کاخاتمہ ایمان پر فرمانا “کامطلب ہے کہ اے اللہ اسے ہدایت عطافرما،اسے ایمان نصیب فرما ،تو کافر کے لئے اس طرح کی دعاکرناجائز ہے،البتہ جو کافر، کفر پر مرچکا،اس کےلئے مغفرت کی دعاکرنا،جائزنہیں ہے کہ یہ کفرہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم