مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر:WAT-1775
تاریخ اجراء: 05ذوالحجۃالحرام1444 ھ/24جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیاجانور کی آنتیں اور اوجھڑی غیر
مسلم کو دے سکتے ہیں یا زمین میں دفن کرنا ہو گی ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
آنتیں یا اوجھڑی
غیرمسلم کو دے سکتے ہیں ، اس میں کوئی حرج نہیں
۔
امامِ اہلِ سنّت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ
الرحمۃ لکھتے ہیں : آنت کھانے کی چیز نہیں پھینک
دینے کی چیز ہے ، وہ
اگر کافر لے جائے یا کافر کو دی تو کوئی حرج نہیں، (الخبيثت للخبيثين و الخبيثون للخبيثت) (
ترجمہ: گندیاں گندوں کے لیے اور گندے گندیوں کے لیے۔)(فتاوی رضویہ ، جلد 20
، صفحہ457 ، مطبوعہ :رضا فاؤنڈیشن
)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
قادیانیوں سے میل جول رکھنے کے احکام
کافر کے سلام کا جواب کس طرح دیا جائے؟
قادیانی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا،خوشی غمی میں شامل ہونا اور تعلقات رکھنے کا کیا حکم ہے؟
کرسچن کے ساتھ مسلمان کا دوستی کرنا اور کھانا کھانا
مرتد سے تحفہ لینا کیسا ؟
کافر کے لیے ایمان پرخاتمہ کی دعا کرنا
قادیانی کون ہے؟ قادیانی مذہب کیا ہے؟
قادیانیوں کی مصنوعات (Products) خریدنے کا حکم