مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2682
تاریخ اجراء: 17شوال المکرم1445 ھ/26اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر غیر
مسلم کسی مسلمان کو کرسمَس یا ایسٹر کے تحائف دے تو کیا
مسلمان وہ قبول کر سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
غیرمسلموں کے تہوار
کے موقع پر،ان سے تحائف وصول کرنا منع ہے
کہ یہ ایک طرح سے ان کے اس تہوار میں شرکت ہے۔
چنانچہ فتاوی شارح بخاری میں سوال ہوا کہ:"
ہندو کے یہاں کا تیوہار وغیرہ کی مٹھائی کھانا
کیسا ہے؟"
اس کے
جواب میں آپ علیہ الرحمۃ نے ارشاد فرمایا:"یہ
مٹھائی پاک ہے اس لیے اس کا کھانا جائز لیکن خاص ان کے
تیوہار کے موقع پر لینا ممنوع ہے ،یہ ایک طرح سے ان کے
تیوہار میں شرکت ہے ،دوسرے دنوں میں لینے میں
کوئی حرج نہیں۔" (فتاوی
شارح بخاری،جلد2،صفحہ598،599،برکات المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قادیانیوں سے میل جول رکھنے کے احکام
کافر کے سلام کا جواب کس طرح دیا جائے؟
قادیانی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا،خوشی غمی میں شامل ہونا اور تعلقات رکھنے کا کیا حکم ہے؟
کرسچن کے ساتھ مسلمان کا دوستی کرنا اور کھانا کھانا
مرتد سے تحفہ لینا کیسا ؟
کافر کے لیے ایمان پرخاتمہ کی دعا کرنا
قادیانی کون ہے؟ قادیانی مذہب کیا ہے؟
قادیانیوں کی مصنوعات (Products) خریدنے کا حکم