مجیب: مولانا سید مسعود علی
عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1296
تاریخ اجراء: 14رجب المرجب1445 ھ/26جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر
کوئی غیر مسلم ہم کو قرآن پڑھانے کا کہے، توکیا ہم اس غیر
مسلم کو قرآن مجید پڑھا سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پڑھاسکتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ اس کے وسیلے سے اسے ہدایت عطا فرمائے۔
البتہ یہ ضروری ہے کہ وہ طہارت حاصل کئےبغیر قرآنِ مجید
کو نہ چھوئے بلکہ نہایت پاک صاف ہوکر ادب کے ساتھ قرآنِ پاک کو چھوئے۔
فتاویٰ ملک العلماء میں ہے: ”اسے(یعنی
کافرکو) قرآن مجید پڑھانا گناہ نہیں بلکہ امیدِ ثواب ہے۔
شاید اللہ تعالیٰ اسے اس کے طفیل میں ہدایت
عطا فرمائے۔۔۔اگر کوئی کافر حربی یا
ذمی مسلمان سے قرآن شریف یا فقہ سیکھنا چاہے تو سکھانے
میں حرج نہیں شاید کہ اللہ تعالیٰ اسے ہدایت کردے
لیکن بغیر غسل قرآن شریف کو ہاتھ نہ لگائے۔ “(فتاویٰ
ملک العلماء ، صفحہ 310،مکتبہ نبویہ، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قادیانیوں سے میل جول رکھنے کے احکام
کافر کے سلام کا جواب کس طرح دیا جائے؟
قادیانی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا،خوشی غمی میں شامل ہونا اور تعلقات رکھنے کا کیا حکم ہے؟
کرسچن کے ساتھ مسلمان کا دوستی کرنا اور کھانا کھانا
مرتد سے تحفہ لینا کیسا ؟
کافر کے لیے ایمان پرخاتمہ کی دعا کرنا
قادیانی کون ہے؟ قادیانی مذہب کیا ہے؟
قادیانیوں کی مصنوعات (Products) خریدنے کا حکم