مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1027
تاریخ اجراء: 06محرم الحرام1445 ھ/25جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
غیر مسلم پر قرآن پاک کی سورت پڑھ کر دم کرنا، جائز ہے۔
فتاوی ٰشارح بخاری میں ہے:” کسی کافر کی شفاکیلئے قرآن
مجید پڑھ کر اس پر پھونکنا،جائز ہے اور احادیث سے ثابت ہے، ایک
صحابی نے بچھو یا سانپ کے ڈسے ہوئے کافر پر سورہ فاتحہ پڑھ کر دم فرمایا
اور اجرت میں تیس30 بکریاں لیں، حضور اقدس صلی اللہ
علیہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کیا تو اسےجائز رکھا۔“(فتاوی شارح بخاری، جلد2، صفحہ552، دائرۃ
البرکات ، گھوسی، ھند)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قادیانیوں سے میل جول رکھنے کے احکام
کافر کے سلام کا جواب کس طرح دیا جائے؟
قادیانی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا،خوشی غمی میں شامل ہونا اور تعلقات رکھنے کا کیا حکم ہے؟
کرسچن کے ساتھ مسلمان کا دوستی کرنا اور کھانا کھانا
مرتد سے تحفہ لینا کیسا ؟
کافر کے لیے ایمان پرخاتمہ کی دعا کرنا
قادیانی کون ہے؟ قادیانی مذہب کیا ہے؟
قادیانیوں کی مصنوعات (Products) خریدنے کا حکم