آنکھیں بند کر کے نماز پڑھنا |
مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی |
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ جولائی 2018ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم آنکھیں بند کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
آنکھیں بندکرکے نمازپڑھناکراہت کے ساتھ جائز ہے اور کراہت تنزیہی ہے یعنی گناہ تو نہیں مگر بچنا بہتر ہے البتہ اگر کسی کو آنکھیں کھلی رکھنے کی صورت میں خشوع نہ آتا ہو اور بند کرنے میں خشوع حاصل ہو تواس کے لئےآنکھیں بند کرنے میں اصلاً حرج نہیں بلکہ بہترہے ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |