Visit Visa Par Bahar Mulk Jane Wala Job Kar Sakta Hai Ya Nahi ?

وزٹ ویزے پر بیرونِ ملک جانے والا نوکری کر سکتا ہے یا نہیں؟

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر:WAT-2394

تاریخ اجراء: 12رجب المرجب1445 ھ/24جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایک شخص وزٹ ویزے  پر بیرونِ ملک گیا اور وہاں کام کرتا ہے، جبکہ اس ویزے پر آگے کوئی نوکری کرنے کی اجازت نہیں ہے، تو کیا اس کا کام کرنا اور کمائی حلال ہو گی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   وزٹ ویزے پرجا کر نوکری  کرنے پرقانونی طور پر پابندی  ہوتی ہے او ر اس کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتاری وغیرہ ہوتی ہے، لہٰذا ایسا کرنے کی بھی شرعا اجازت نہیں ہے۔البتہ اگر کسی نے ایسا کیا اور فی نفسہ جائز کام کیا ، جس کے بدلے اسے اجرت ملی، تو اُس اجرت پر حرام کا حکم نہیں لگے گا ۔

   امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:” کسی ایسے امر کاارتکا ب جو قانوناًناجائز ہواور جرم کی حد تک پہنچے شرعابھی ناجائز ہوگا کہ ایسی بات کے لئے جرم قانونی کامرتکب ہوکر اپنے آپ کوسزااور ذلت کے لئے پیش کرناشرعابھی روانہیں۔“(فتاوی رضویہ ،ج 20،ص 192،رضافاؤنڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم