Surrogacy Kya Hai ? Aur Islam Mein Is Ka Kya Hukum hai ?

سروگیسی کیا ہے ؟ اور اسلام میں اس کا کیا حکم ہے ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی  نمبر: WAT-1447

تاریخ  اجراء:10شعبان المعظم1444 ھ/03مارچ2023ء

دارالافتاء  اہلسنت

(دعوت  اسلامی)

سوال

   سروگیسی  اسلام میں حرام ہے یا حلا ل ہے ؟

بِسْمِ  اللہِ  الرَّحْمٰنِ  الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ  بِعَوْنِ  الْمَلِکِ  الْوَھَّابِ  اَللّٰھُمَّ  ھِدَایَۃَ  الْحَقِّ  وَالصَّوَابِ

     سروگیسی (Surrogacy) کہ جس میں  عورت کا رحم کرایہ پر لیکر  اس میں  کسی اور مردو عورت کا مادہ منویہ   رکھ کر   بچہ پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے  یہ شرعاجائز نہیں ہے۔جس کی وجوہات درج ذیل ہیں :

(الف)اس صورت میں عورت کارحم کرائے پرلیاجارہاہے جبکہ عورت کے رحم کوکرائے پرلیناشرعاجائزنہیں ہے ۔

(ب)اس  صورت میں شوہرکے علاوہ کسی اورکانطفہ اپنے رحم میں رکھاجاتاہے ،اوریہ ناجائزوحرام ہے۔

(ج)نیزاس میں بلاوجہ شرعی ،دوسرے کے سامنے اپناسترکھولنااوردوسرے کااسے دیکھنااوراسے چھوناوغیرہ پائے جاتے ہیں اوریہ سب کام ناجائزوحرام ہیں ۔            

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم