مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1447
تاریخ اجراء:10شعبان المعظم1444 ھ/03مارچ2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سروگیسی اسلام میں حرام ہے یا حلا ل ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
سروگیسی (Surrogacy) کہ جس
میں عورت کا رحم کرایہ پر
لیکر اس میں کسی اور مردو عورت کا مادہ
منویہ رکھ کر بچہ پیدا کرنے کی کوشش کی
جاتی ہے یہ شرعاجائز
نہیں ہے۔جس کی وجوہات درج ذیل ہیں :
(الف)اس صورت میں عورت کارحم کرائے پرلیاجارہاہے جبکہ عورت
کے رحم کوکرائے پرلیناشرعاجائزنہیں ہے ۔
(ب)اس صورت میں شوہرکے علاوہ کسی
اورکانطفہ اپنے رحم میں رکھاجاتاہے ،اوریہ ناجائزوحرام ہے۔
(ج)نیزاس میں
بلاوجہ شرعی ،دوسرے کے سامنے اپناسترکھولنااوردوسرے کااسے
دیکھنااوراسے چھوناوغیرہ پائے جاتے ہیں اوریہ سب کام
ناجائزوحرام ہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم