مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2591
تاریخ اجراء: 14رمضان المبارک1445 ھ/25مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں ایک اکاؤٹنٹ ہوں،کمپنی میں
وہاں foreign bank کے معاملات کو بھی
دیکھنا اور اس کا حساب کتاب کرنا پڑتا ہے۔ کبھی سودی
معاملات کا بھی کام آجاتا ہے۔ جس پر ہم اکاؤنٹ کے اصول کے تحت ملازم کی حیثیت
سے ٹیکسز وغیرہ ایڈ
اور لیس کرتے ہیں۔ کبھی
foreign exchanges اور شیئرز جیسے معاملات ہوتے ہیں ان کو بھی
دیکھنا پڑتا ہے۔ کیا میرا یہ نوکری کرنا جائز
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
آپ کا یہ نوکری کرنا جائز نہیں۔
مسئلےکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ کسی
مسلمان کے لئے ایسی نوکری کرنا ، جائز نہیں جس میں
اسے گناہ کے کاموں پرمعاونت(Assist) کرنی پڑے۔اکاؤنٹنٹ(Accountant)کی بنیادی ذمہ داریوں(Basic Responsibilities) میں سے یہ ہوتا ہے کہ وہ کمپنی کی
ٹرانزیکشنز(Transactions) کا حساب کتاب رکھے، اسے مینج(Manage)
کرے ،جس میں سودی وغیرسودساری ٹرانزیکشنزہوتی
ہیں،لہذا ایسی جاب کرنا
کہ جس میں سود وغیرہ
ناجائزکاموں کا حساب کتاب رکھنا پڑے،جائز نہیں۔
گناہ
کے کاموں پر تعاون کرنے سے متعلق قرآن کریم میں ہے:’’وَ لَا
تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَان‘‘ترجمہ
کنز الایمان: اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو۔ (پاره:06،سورة
المائدہ،آيت:02)
سود
لکھنے والوں کے متعلق صحیح مسلم شریف میں حضرت جابر رضی
اللہ عنہ سے روایت ہے:’’لعن رسول الله صلى الله
عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه‘‘، وقال:’’هم سواء ‘‘ یعنی: رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے سود کھانے والے، سود کھلانے والے، سود کی تحریر لکھنے
والے اور سود کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے اور ارشاد فرمایا
کہ یہ سب برابر کے شریک ہیں۔ (صحیح
مسلم،رقم الحدیث 1598،ج 3،ص 1219، دار إحياء
التراث العربي ، بيروت)
ایسی نوکری
جس میں سود کے لین دین کو لکھنا پڑتا ہے،اس کے متعلق فتاوی
رضویہ شریف میں ہے:’’ملازمت اگرسود کی تحصیل وصول یا
اس کا تقاضا کرنا یا اس کا حساب لکھنا ، یا کسی
اور فعلِ ناجائز کی ہے تو ناجائز ہے۔ (فتاوى رضويه، جلد19،
صفحه522، رضا فاؤنڈیشن، لاهور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم