مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1533
تاریخ اجراء:25شعبان المعظم1445 ھ/07مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سودی بینک میں MTO (Management Trainee Officer)کی ملازمت کر سکتے ہیں ،اس میں
سود کی ریکوری وغیرہ کرنی ہوتی ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بینک میں MTO (Management Trainee Officer) کی جاب کرنا ، ناجائز وگناہ ہے کیونکہ اس میں
سود کی ریکوری بھی کرنی پڑتی ہے اور کسٹمرز کو سود پر لون فراہم بھی کرنا
پڑتا ہے اورایسی ملازمت جس میں سود کا لین دین ہو ،
ناجائز و حرام ہے کہ یہ حرام ہے اور
حرام کام کی معاونت اور اس پر اجارہ
بھی ناجائز و حرام ہے، اس کے علاوہ
بینک کی جس ملازمت میں سود کے متعلق کام نہ کرنا پڑے جیسے
سیکورٹی گارڈ، الیکٹریشن
اور ڈرائیور وغیرہ کی
نوکری تو ایسی نوکری جائز ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم