مجیب:ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر:WAT-1105
تاریخ اجراء:26صفرالمظفر1444 ھ/23ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
دولہا اور دلہن کا شادی کے کپڑے رینٹ پر لے کر پہننا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شادی کے کپڑے پہننے کے لئےان کو کرائے پر لینادیناجائزہے
لہذا صورت مسئولہ میں اگر شادی پر پہننے کے لیے
کپڑے رینٹ پر لیے اور
اجارہ اپنی تمام شرائط کے ساتھ درست طریقے پر کیا ،اس میں
کوئی ناجائز شرط نہیں لگائی تو
یہ اجارہ کرنا اور ان کپڑوں کو پہننا جائز ہے۔
المبسو ط للسرخسی میں ہے " وإذا استأجر ثوبا ليلبسه يوما إلى الليل بأجر
مسمى فهو جائز لأنه عين منتفع به بطريق مباح " ترجمہ:اورجب
کوئی کسی کپڑے کوایک دن سے رات تک کے لیے کرائے پرلے
معین اجرت کے بدلے تویہ جائزہے کیونکہ یہ
ایساعین ہے جس سے مباح طریقے سے نفع اٹھایاجاتاہے ۔ (المبسوط
للسرخسی،باب اجارۃ المتاع،ج15،ص165،دارالمعرفۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم