Kya Sarkari Idaron Se Milne Wali Pension Sood Hai ?

سرکاری اداروں سے ملنے والی پنشن کا حکم

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری

فتوی نمبر:Web-562

تاریخ اجراء: 18ربیع الاول1444 ھ  /15اکتوبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سرکاری اداروں میں جو پنشن دی جاتی ہے لینا جائز ہے یا نہیں؟ اکثر لوگ کہتےہیں یہ سود کی رقم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سرکاری اداروں میں جو پنشن ملتی ہے، وہ عطیہ اور انعام کی حیثیت رکھتی ہے،  اسے لینا جائز ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم