جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟ |
مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Sar:5223 |
تاریخ اجراء:06صفرالمظفر1438ھ/07نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں الیکٹرک مکینک ہوں الیکٹرونکس کی خراب اشیاء میرے پاس ٹھیک ہونے کے لئے آتی ہیں میں ٹھیک کرکے دے دیتا ہوں لیکن بعض دفعہ ایساہوتا ہے کہ میں چیز ٹھیک کر دیتا ہوں اور ایک عرصہ گزرنے کے باوجود مالک اپنا سامان لینے نہیں آتا تو میں اس سامان کا کیا کروں اور بعض چیزیں مثلاََmicrowave oven کی ڈیجیٹل کٹ اور اسی طرح بعض دوسری چیزوں کی ڈیجیٹل کٹ ٹھیک ہونے کے لئے آتی ہے جنہیں ایک مرتبہ openکرنے کے بعد انہیں ایک عرصہ تک استعمال نہ کیا جائےتو یہ استعمال کے قابل نہیں رہتیں؟ سائل:محمد سلیم(فیصل آباد) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
صورت مسئولہ میں آپ اجیر مشترک ہیں آپ کے پاس جو سامان ٹھیک ہونے کیلئے آتا ہے وہ امانت ہے اوراس کا حکم یہ ہے کہ جب تک اس چیز کا مالک نہیں آتا اس کی حفاظت کرے اور اگر وہ ایسی چیز ہے جس کے ضائع ہوجانے کا اندیشہ ہو یا پڑے پڑے خراب ہوجانے کا خطرہ ہو اور مالک کا کوئی پتہ نہیں تو اس کو بیچ کر اس کی قیمت محفوظ کرلے جب مالک آئے گا تو اسے وہ پیسے دیدےاور اگر بعد میں معلوم ہوا کہ مالک مرگیا ہے تو اس کے وارثوں کو دیدےاوراس چیزکو صدقہ نہیں کرسکتالیکن یہ یاد رکھیں کہ الیکٹرونکس کی بہت کم چیزوں میں یہ احتمال ہوتا ہے کہ جلد خراب ہوجائیں، لہٰذا اسے محفوظ رکھنے کو ہی ترجیح دیں۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم
ٹیوشن پڑھانے والے کو اس دن کا اجارہ لینا کیسا جس دن گھر والوں نے خود چھٹی کروائی ہو؟