Quran Pak Parhane Ki Ujrat Lena Kaisa?

قرآن پاک پڑھانے کی اُجرت لینا کیسا؟

مجیب:مفتی ابو محمد علی اصغر عطاری

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص انٹرنیٹ پر آن لائن قرآن پاک پڑھائے اور اس پر اُجرت بھی لے تو کیا یہ جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں!قرآن پاک پڑھانے کی اُجرت لینا ، جائز و مباح ہے ، خواہ انٹر نیٹ پر پڑھایا جائے یا کسی اور ذریعے سے پڑھایا جائے ، کیونکہ متأخرین علمائے کرام نے دینی ضرورت کے پیش نظر تعلیم قرآن ، امامت وغیرہ امور دینیہ کی خدمت سرانجام دینے پر اُجرت لینے کو جائز قرار دیا ہے۔

   البتہ اجارے کی بنیادی شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے مثلاً وقت طے ہو ، معاوضہ طے ہو اور اجارہ درست ہونے کی دیگر ضروری شرائط پائی جانی چاہییں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم