مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-3167
تاریخ اجراء: 06ربیع الثانی 1446ھ/10اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ کیا شریعت میں پرندوں کی خریدو فروخت ناجائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پرندوں کی خریدو فروخت شرعاً جائز ہے،اس میں حرج نہیں ۔البتہ!یہ یادرہے کہ پرندوں کے دانے پانی اورآرام وغیرہ کاخوب خیال رکھاجائے،ان کوتکلیف پہنچانے سے بازرہے کہ جانورپرظلم،ذمی پرظلم سے سخت ترہے اورذمی پرظلم،مسلمان پرظلم سےسخت ترہے ۔
در مختار میں ہے”(وصح بیع الکلب)۔۔۔حتی الھرۃ وکذا الطیور“ ترجمہ:کتے۔۔۔ بلی کی خریدوفروخت درست ہے اسی طرح پرندوں کی بھی۔‘‘ (در مختار مع رد المحتار،کتاب البیوع،ج 5،ص 226،227،دار الفکر،بیروت)
تبیین الحقائق میں ہے:” من الطيور يجوز بيعه“ ترجمہ: پرندوں کی بیع جائز ہے۔ (تبیین الحقائق،ج 4،ص 126،مطبوعہ قاھرۃ)
ایک حدیث میں حکم ہے کہ جوجانور پالو دن میں ستربار اُسے دانہ پانی دکھاؤ نہ کہ گھنٹوں پہروں بھوکا پیاسا رکھو اورنیچے آناچاہے تو آنےنہ دو۔علماء فرماتے ہیں جانورپرظلم کافرذمی پرظلم سے سخت ترہے اورکافر ذمی پرمسلمان ظلم سے اشد کما فی الدرالمختاروغیرہ (جیساکہ درمختاروغیرہ میں ہے۔) (فتاوی رضویہ ،ج16،ص656،رضافاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم