مجیب: مولانا جمیل احمد غوری
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1549
تاریخ اجراء: 27شعبان المعظم1445 ھ/09مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
یوٹیوب چینل مونیٹائز
کرنے کے لئےکسی کو رقم دے کر
سبسکرائبرز یا واچ ٹائم بڑھوانے کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ایسا کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ
جھوٹ اور دھوکہ ہے اور دی جانے والی رقم رشوت ہے اور رشوت لینا
دینا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے اور اگر اس کام کے لئے
اجارہ کریں، تو وہ بھی شرعی اصولوں کے خلاف اور ناجائز ہے اور اس کی آمدنی بھی حلال نہیں ہوگی،کیونکہ
اجارہ درست ہونے کے لئے ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ جس کام
پر اجارہ کیا جارہا ہو وہ شریعت کی نظر میں منفعت ِمقصودہ
ہو، عقل وشعور رکھنے والے لوگ اسے قابلِ اجارہ کام سمجھتے ہوں،جبکہ چینل
سبسکرائب کرنا،واچ ٹائم بڑھا دینا یا محض ویڈیوز دیکھنا
ایسا قابلِ اجارہ کام نہیں ہے جسے کرنے کے بعد کوئی شخص اجرت
کامستحق ٹھہرے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم