مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-925
تاریخ اجراء: 28ذوالحجۃالحرام1443
ھ/28جولائی2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زید ایک کمپنی میں
کام کرتا ہے اس کو سفری اخراجات کے
پیسے ملتے ہیں مثلا اگر موٹر
سائیکل پہ جائے تو پیٹرول کے حساب سے پیسے ملتے ہیں اور اگر آٹو پہ جائے تو آٹو کے کرائے
کے حساب سے پیسے ملتے ہیں ۔ تواب اگر زید کچھ
سفر پیدل کرے اور
آٹو کے کرائے کے پیسے لے لے تو اس کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سوال سے یہ ظاہرہورہاہے کہ یہ پیسے بطورالاونس فکس
نہیں ہیں کہ سفرجیسے مرضی کرے پیسے ضرورملیں
گے بلکہ کرائے والی چیزپرسفرکرنے پر،اس چیزکے مطابق کرائے کے پیسے
ملیں گے ،اگرواقعی ایساہی ہے توزید کا پیدل سفر
کر کے آٹو کے کرائے کے پیسے لینا
جائز نہیں ہے اور اگر کبھی اس طرح پیسے لئے ہیں تو توبہ
کے ساتھ ساتھ کمپنی کو پیسے واپس بھی کرنے ہوں گے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم