مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2784
تاریخ اجراء: 05ذوالحجۃالحرام1445
ھ/12جون2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کسی مسلمان کا غیر
مسلم ملک میں کسی ایسے سکول میں واش روم وغیرہ صاف
کرنے کی نوکری کرنا جہاں غیر
مسلم اس واش روم کو استعمال کرتے ہوں، ایسا
کرنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کسی
مسلمان کے لئے غیر مسلم کی
وہی نوکری کرنا جائز ہے جس میں اسلام و مسلم کی ذلت نہ ہو جبکہ
دریافت کردہ صورت میں ایسا واش روم صاف کرنا جن کو غیر مسلم استعمال کرتے
ہوں،یقینا یہ کام
مسلمان کے لئے ذلت کا باعث ہے،
لہذا مسلمان کا ایسی
نوکری کرنا جائز نہیں
۔
سیدی اعلی حضرت امام احمد
رضا ضان علیہ رحمۃ الرحمن
فتاوٰی رضویہ میں ارشاد فرماتے ہیں:” کافر کی
نوکری مسلمان کے لئے وہی جائز ہے جس میں اسلام ومسلم کی
ذلت نہ ہو نص علیہ العلماء کمافی الغمز وغیرہ (علماء
کرام نے اس کی تصریح فرمائی جیساکہ الغمز وغیرہ میں
مذکور ہے) رزق اللہ کے ذمہ ہے اور اس کے راستے کھلے ہوئے، تو عذر مجبوری غلط
ہے۔“(فتاوی رضویہ، ج 21،ص 121، رضا فاؤنڈیشن،
لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم