فتوی نمبر:WAT-3044
تاریخ اجراء: 28صفر المظفر1446 ھ/03ستمبر2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مسلمان مرد کا کسی عیسائی مرد سے بال کٹوانا کیسا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسلمان مردکاکسی عیسائی سے بال کٹوانا جائز ہے،کیونکہ مرتد کے علاوہ دیگر کفار سے دنیوی معاملات جیسے بیع، اجارہ وغیرہ کرنا جائز ہے، ب
بدائع الصنائع میں ہے”واسلامہ لیس ب
امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: ’’غیر ذمی سے بھی خرید و فروخت ، اجارہ و استیجار ، ہبہ و استیہاب بشروطہا جائز اور خریدنا مطلقاً ہر مال کا کہ مسلمان کے حق میں متقوم ہو اور بیچنا ہر جائز چیز کا جس میں اعانتِ حرب یا اہانت اسلام نہ ہو، اسے نوکر رکھنا جس میں کوئی کام خلاف شرع نہ ہو۔۔۔ایسے ہی امور میں اجرت پر اس سے کام لینا۔‘‘ (فتاوی رضویہ ، ج 14 ، ص 421، ر ضا فاؤنڈیشن، لاھور)
مزید ایک مقام پر فرماتے ہیں:” دنیوی معاملت جس سے دین پرضَرَرْ نہ ہو سوا مرتدین ۔۔۔ کے کسی سے ممنوع نہیں۔"(فتاوی رضویہ ،ج 24، ص 331 ، رضافاؤنڈیشن ،لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم