مجیب:مفتی
ہاشم خان عطاری مدنی
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ اگست2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت
اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں
کہ بعض تعلیمی اداروں اور فیکٹریوں میں ایسا
ہوتا ہے کہ اگر کوئی اجیر ہفتہ یا سوموار کی چھٹی
بغیر اطلاع کے کرے تو اس کی دو دن کی کٹوتی کی جاتی
ہے، اسی طرح اگر کلاس میں تین منٹ سے زیادہ تاخیر
سے گئے یا حاضری کے وقت سے دو یا تین منٹ لیٹ ہوئے
اور ایسا ایک ماہ میں چار مرتبہ ہوا تو پورے ایک دن کی
تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے۔ادارے کا یہ کٹوتی کرنا اور
ان شرائط پر اجارہ کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت کے مطابق کسی بھی ادارے یا فیکٹری
والوں کا ایک چھٹی پر دو دن کی کٹوتی کرنا، یا چند
منٹوں کی تاخیر پر پورے دن کی تنخواہ کاٹ لینا، ظلم وناجائز
و گناہ ہے کہ یہ مالی جرمانے کی صورت ہے اور مالی جرمانہ
منسوخ ہے جس پر عمل حرام ہے۔نیز معاہدے میں یہ شرائط
رکھنا بھی ناجائز ہے جس سے معاہدہ ہی فاسد ہو جائے گا اورلازم ہو گا
کہ اس معاہدے کو ختم کر کے ناجائز شرائط کوحذف کریں اورنئے سرے سے معاہدہ کریں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم