فتوی نمبر:WAT-143
تاریخ اجراء:02ربیع الاول 1443ھ/09اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مردوں کے لئے سیلون کھولنا اور اس کا کام کرنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فی نفسہ سیلون کھولنا شرعاًجائز ہے،لیکن اس کاروبار میں
کسی ناجائز کام کا ارتکاب کرنا (مثلاً مردوں کے سیلون میں آنے والے مردوں کی
داڑھی کو حدِ شرع ،یعنی
کم از کم چار انگل سے کم کرنایا بالکل ہی مونڈ دینایا ان
کی داڑھی یا سر کے بالوں کو کالا کرنے کےلئے کالا کلر یا
کالی مہندی لگانایا ایسا کلر یا مہندی لگانا
جس کی وجہ سے بال بالکل سیاہ تو نہیں ہوتے،لیکن ان کے استعمال کے بعد بال
سیاہ ہی کی طرح لگتے ہیں وغیرہ وغیرہ، تو
یہ کام اگرچہ گاہکوں کے کہنے
پہ ہی کریں،تب
بھی) ناجائز و حرام اور گناہ
ہے۔البتہ اگر سیلون میں مذکورہ کام اور ان کے علاوہ بھی
کوئی ناجائز کام نہ ہو،تو سیلون / بال کاٹنے کا کام کرنا شرعا ً جائز
ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم