مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1634
تاریخ اجراء:08ذوالقعدۃالحرام1445
ھ/17مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کسی کا کام کسی
اور سے کروا کر پیسے لینا ، فری لانسنگ کا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی
گئی صورت میں اگر کسٹمر نے آپ کے بذاتِ خود کام کرنے کی
شرط نہیں لگائی، تو آپ کا اجرت پر کسی دوسرے سے اس پروجیکٹ
پر کام کروانا، جائز ہے، لیکن اگر کوئی کسٹمر ایگریمنٹ میں
یہ شرط لگاتا ہے،کہ اس پروجیکٹ پر آپ کو بذاتِ خود کام کرنا
ہے، تو اس پروجیکٹ پر آپ کسی
دوسرے سے کام نہیں کروا سکتے۔
مفتی
محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ بہارِ شریعت میں
فرماتے ہیں : ”جس سے کام کرانا ہے اگر اُس سے یہ شرط کرلی ہے کہ
تم کو خود کرنا ہوگا یاکہہ دیا کہ تم اپنے ہاتھ سے کرنا ، اس صورت میں
خود اُسی کو کرناضروری ہے ۔ اپنے شاگردیا کسی دوسرے
شخص سے کام کرانا،جائز نہیں۔س۔۔اور اگر یہ شرط نہیں
ہے کہ وہ خود اپنے ہاتھ سے کام کرے گادوسرے سے بھی کراسکتا ہے ، اپنے شاگرد
سے کرائے یا نوکر سے کرائے یا دوسرے سے اُجرت پر کرائے،سب صورتیں
جائز ہیں۔‘‘ (بہارِ شریعت،جلد 3،صفحہ، 119، مکتبۃ المدینہ
کراچی)
فری
لانسنگ کےذریعہ پروجیکٹ حاصل کر کے اس پر کام کرنے کے متعلق نیچے
دئیے گئے لنک پر موجود فتوے کا مطالعہ کیجئے۔
https://daruliftaahlesunnat.net/ur/1313
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم