مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1487
تاریخ اجراء: 20شعبان المعظم1444 ھ/13مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں ایک
جگہ ملازمت کرتا ہوں ،جہاں مجھے نمازوں کےلیے وقت نہیں ملتا اس لیے
میں یہ ملازمت چھوڑ کر کاروبار کرنا چاہتا ہوں ۔ کیا
کاروبارکےلیے استخارہ کروانا ضروری ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ
ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ایسی جگہ جاب کرنا جائز نہیں ہوتا ہے جہاں فرض
نماز پڑھنے کےلیے وقت نہ ملے،اس لیے پوچھی گئی صورت
میں اگر آپ کو بھی اپنی ملازمت والی جگہ پرنمازادا کرنے
کےلیے وقت نہیں ملتا تو آپ پر بھی لازم ہے کہ اس جگہ سے ملازمت
چھوڑدیں اور کسی دوسر ی جگہ
جائز ملازمت اختیار کریں ،یا کوئی جائز کاروبار
کرلیں ۔اگر اس دوران آپ
کی کوئی نماز قضا ہوئی ہےتو اس کی قضا بھی فرض ہے
۔
اگر آپ کاروبار کرنا چاہتےہیں تو اس کے لیے استخارہ
کروانا ضروری نہیں ہےلیکن ایک اچھا عمل ہے جس کی احادیث
میں ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے چنانچہ فرمان مصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”مَا خَابَ مَنِ ا سْتَخَارَ
، وَلَا نَدِمَ مَنِ اسْتَشَارَ، وَلَا عَالَ مَنِ اقْتَصَدَ“ یعنی جو اِستخارہ کرے وہ نقصان میں نہ رہے گا ،جو مشاورت سے کام کرے وہ
پشیمان نہ ہوگا اور جس نے میانہ رَوِی اختیار کی وہ
محتاج نہ ہوگا۔(مجمع الزوائد، جلد 02،صفحہ566حدیث نمبر 3670)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم